4

پرویزرشیدکی اپیل سماعت کیلئے منظور، پنجاب ہاﺅس کا افسر ریکارڈ سمیت طلب

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی اور پنجاب ہاﺅس کے متعلقہ افسر کو کل ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔الیکشن ٹریبونل میں پرویزرشیدکی کاغذات نامزدگی مستردکئے جانے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،جسٹس شاہدوحیدنے بطورالیکشن ٹربیونل اپیل پرسماعت کی،وکیل پرویز رشید نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسرنے پرویزرشیدکے کاغذات نامزدگی مستردکردیئے،پرویزرشیدکوپنجاب ہاو¿س کے واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری ہوئے،پرویز رشیدنے واجبات اداکرنے کی کوشش کی لیکن وصول نہیں کیے گئے۔جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ پرویزرشیدنے مقررہ وقت پررقم جمع کیوں نہیں کرائی؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلوں کے تحت رقم کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے،پرویزرشید 28 گھنٹے پیسے لےکرپھرتے رہے کسی نے رقم وصول نہیں کی،سینیٹ میں نمائندگی کرناپرویزرشیدکابنیادی حق ہے۔وکیل پرویز رشید نے کہاکہ ریٹرننگ افسرنے رقم جمع کرانے کیلئے مہلت دی،حکومت نے جان بوجھ کررقم وصول نہیں کی،عدالت نے کہاکہ پرویزرشیدنے پنجاب ہاو¿س کی رہائش استعمال نہیں کی توریکارڈمنگوالیتے ہیں،الیکشن ٹربیونل نے پرویزرشیدکی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی اور پنجاب ہاو¿س کے متعلقہ افسرکو کل ریکارڈسمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کوبھی کل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں