12

وزیراعظم کی بھارتی جارحیت پرجوابی کارروائی کو2 برس مکمل ہونے پرقوم وافواج کومبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پرہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پرمیں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پرہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پرمیں قوم کو مبارکباد اوراپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اورفاخرقوم کے ناطے ہم نے پورے عزم واستقلال سے اپنی مرضی کے وقت اورمقام پر جواب دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی غیرذمہ دارانہ عسکری شرانگیزی کے باوجود گرفتاربھارتی ہواباز ابھی نندن واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویے کا اظہارکیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اوربات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیاررہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں