24

کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی

ٹورنٹو: کسی بھی شخص کے لیے سال کا سب سے خاص دن اس کی سالگرہ کا دن ہوتا ہے اور کون ہوگا جو اس دن پر ملنے والے تحائف کو نہ لینا چاہتا ہو لیکن کینیڈا میں 94 سالہ خاتون نے تحفے کے بجائے ایک عجیب فرمائش کرکے سب کو حیران کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نینا راکٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر تحفے کے بجائے کورونا ویکسین لگوانے کی فرمائش کر کے سب کو حیران کردیا۔خاتون کے دروازے پر ایک بینر لٹک رہا ہے جس پر درج ہے کہ ’’میں آج 94 سال کی ہوگئی ہوں، مجھے تحفہ نہیں صرف ویکسین چاہیئے۔‘‘ اس حوالے سے نینا راکٹ کی بیٹی مارگریٹ کا کہنا تھا کہ ویکسین دستیاب نہیں، اس لیے یہ پیغام لکھ کر دروازے پر لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں