9

سینیٹ میں فیصلہ کن مقابلے کے لیے پولنگ آج ہوگی

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات 2021ء میں 37 نشستوں کے لیے پولنگ آج ہوگی۔پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔صوبوں کی نشستوں پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر اراکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک خاتون کی نشست پر مقابلہ ہوگا جب کہ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی پولنگ اسٹیشن بن جائے گی۔سینیٹ انتخابات کا سب سے دل چسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہورہا ہے جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔اسی طرح سندھ اسمبلی میں 168 ارکان آج 11 نشستوں پر انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کے 17 امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہے۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں سمیت خواتین اور ٹیکنو کریٹس کی 2،2 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں