23

بورڈ کی غیر ذمہ داری کے سبب لیگ ملتوی ہوئی، اونرز حکام پر برس پڑے

کراچی:  پی سی بی کی غیرذمہ داری کے سبب پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا جب کہ ہنگامی اجلاس میں فرنچائز اونرز برس پڑے۔بڑھتے ہوئے کوویڈ کیسز کی وجہ سے کرکٹ بورڈ نے گذشتہ روز پی ایس ایل 6کو ملتوی کر دیا، فیصلے سے قبل فرنچائز اونرز و نمائندوں کا ورچوئل اجلاس بلایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر خاصی گرما گرمی دیکھی گئی، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے ٹیم مالکان صورتحال سے خاصے نالاں نظر آئے، انھوں نے حکام کی جانب سے بائیو ببل میں نامناسب انتظامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک اونر نے کہا کہ ’’گانے کی تیاری اور ہمیں بتائے بغیر ترکی میں ویڈیو شوٹ پر خوب پیسہ خرچ کر دیا گیا مگر اہم معاملات پر توجہ نہ دی، اب دکھاؤ گروو اپنا، ٹیم ہوٹل میں شادی کی تقریبات ہوتی رہیں مگر حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا، پورا ہوٹل بک کرا لیتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ایک اونر نے کہا کہ ہم نے نومبر میں ہی تجویز دی تھی کہ پاکستان میں بائیو ببل ٹھیک نہیں بنے گا ایونٹ دبئی میں کرا لیتے ہیں مگر کسی نے بات نہ مانی، ہمارے تحفظات پر سمجھا گیا کہ لڑائی کر رہے ہیں جبکہ قطعی طور پر ایسا نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں