12

انسداد کرپشن پر کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس کیلئے کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان سے سیاسی رہنما منیر احمد خان نے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل وزیر اعظم عمران خان کی ویژنری قیادت کے ہاتھ میں ہونے سے محفوظ اور روشن ہے، ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوان نسل اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اس لیڈر نے سنبھالی ہوئی ہے جس کا دامن صاف اور کرپشن سے پاک ہے، ان کی بے لوث جدوجہد سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں