10

الیکشن کمیشن اپنی غیرجانبداری ثابت کرے، وفاقی وزرا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپنی غیرجانبداری ثابت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری اور علی ظفر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمارے کلچر کو پیسے کا کلچر بنا دیا، کرپشن کا اور پیسے کا استعمال پوری سوسائٹی میں پھیلایاگیا، انہوں نے اس ملک کی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، ادارے اپنی غیر جانبداری اپنے اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں پریس ریلیز سے نہیں، الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کے خلاف پریس ریلیز اچھی نہیں لگی، وزیراعظم کے بیان پر آئینی ادارے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیرمناسب ہے اور اس پر تنقید ہوگی، عمران خان نے ہمیشہ کہا انتخابات میں ادارےغیر جانبدار ہوں، عمران خان نے یہی تو کہا تھا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن میں شفافیت یقینی نہیں بناسکا، یہ دکھی ہونے کی نہیں بلکہ شرمندہ ہونے کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں