14

سبزوسیاہ چائے میں بلڈپریشر کے خلاف نئے اجزا دریافت

کیلفورنیا: سبز اور سیاہ چائے میں پہلے سے موجود دو کیمیائی اجزا کے معلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا (یوسی ایل) ، اِرون کے سائنسدانوں نےکہا ہے کہ دونوں طرح کی چائے میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو خون کی رگوں میں آئن چینل پروٹین کو سرگرم کرکے نسوں اور رگوں کو آرام کی صورت میں رکھتے ہیں اور اس طرح بلڈ پریشر بڑھنے کو روکتے ہیں۔اس طرح بلڈ پریشرمعمول پر رکھنے والی نئی ادویہ کی تیاری کی راہیں بھی کھلیں گی۔ یو سی ایل میں فزیالوجی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر جیفرے ایبٹ اور ان کی ساتھی کیٹلن ریڈفورڈ، نے کہا ہے کہ چائے میں کیٹاچِن قسم کے دو عدد فلے وینوئڈ پائے جاتے ہیں ۔ ان میں سے ہر ایک خون کی نالیوں میں موجود ’کے سی این کیو فائیو‘ نامی آئن چینل کو سرگرم کرتا ہے۔ یہ پروٹین ہموار پٹھوں کے اندر بکثرت ہوتا ہے جہاں خون کی چھوٹی بڑی رگیں بھی موجود ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں