11

دل کی بے ترتیب دھڑکن نوٹ کرنے والا اسپیکر تیار

واشنگٹن: اب تک ہم اسپیکروں سے آواز اور موسیقی ہی سنتے رہے ہیں لیکن اب ایک ایسا اسپیکر بنایا گیا ہے جس کےسامنے بیٹھنے سے وہ دل کی بے ترتیب دھڑکن (ارِدمیا) نوٹ کرسکتا  ہے۔یونیورسٹی آف واشنگٹن ایک اسمارٹ اسپیکر بنایا ہے جو مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی شخص سے جڑے بغیر اس کے دل کی دھڑکن سن سکتا ہے اور اس میں کسی قسم کی ترتیب یا بے ترتیبی کو نوٹ کرسکتا ہے۔ اس طرح ابتدائی درجے میں ہی دل کی مختلف بیماریوں کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔ ابتدائی آزمائش میں یہ اسپیکر بہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ٹیم نے ہر ایک کے دل کی دھڑکن میں کمی بیشی اور بے قاعدگی کو نوٹ کرنے والا نظام ایسے مریضوں کے لیے بنایا ہے جنہیں بالخصوص گہری نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اسپیکر کسی قلبی بے قاعدگی کو نوٹ کرکے فوری طور پر اس کی خبر ڈاکٹر کو بھی دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہارٹ بیٹ (دل کی دھڑکن) اور ہارٹ ردم یعنی دل کے دھڑکنوں کے درمیان وقفوں میں کمی بیشی دونوں الگ الگ معاملات ہیں۔ اس ضمن میں ہارٹ ردم بہت اہمیت رکھتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں