23

شیڈول کے معاملے پر رسہ کشی شروع ہو گئی

کراچی:  پی ایس ایل شیڈول کے معاملے پر رسہ کشی شروع ہو گئی جب کہ فرنچائزز پی سی بی پر زور ڈالنے لگیں۔کراچی میں پی ایس ایل6کو کورونا کیسز کی وجہ سے 14میچز کے بعد ہی ملتوی کر دیا گیا تھا، پی سی بی اب بقیہ 20 میچز کیلیے مناسب تاریخوں کی تلاش میں ہے،ابتدائی مشاورت میں تین ونڈوز سامنے آئی تھیں،مگر اب فرنچائزز مارچ میں ہی انعقاد پر اصرار کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے اپنے ایونٹ کو دیکھیں، اگر ابھی بقیہ میچز نہ کرائے تو پھرمناسب ونڈو ملنا ممکن نہ ہوگی، آئی پی ایل کیلیے غیر ملکی کرکٹرزکو اپریل کے پہلے ہفتے میں بھارت آنا ہے وہ اس سے قبل پاکستان آکر پی ایس ایل میں حصہ لے سکتے ہیں،یوں مقابلے سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور لیگ کا معیار بھی برقرار رہے گا، جون کی سخت گرمی میں میچز ممکن نہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں