13

ضمانت قبل ازگرفتاری کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ سپریم کورٹ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی تشریح پر مبنی بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کو گرفتاری سے بچانے کیلئے عدالتی فیصلے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی خصوصی گنجائش پیدا کی گئی تھی جس کا مقصد بے گناہ انسانوں کی تذلیل روکنا تھا، تاہم یہ ایک خصوصی رعایت ہے جو ہر ملزم کو نہیں مل سکتی۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کے نتائج دور رس ہو سکتے ہیں اور عدم گرفتاری سے شواہد ضائع بھی ہو سکتے ہیں، لہذا اگر بادی النظر میں شواہد موجود ہوں تو ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے یہ فیصلہ سیکرٹری یونین کونسل جمشید ٹاؤن کراچی غلام فاروق چنا کی درخواست ضمانت پر جاری کیا۔ غلام فاروق چنا پر خاتون کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کا الزام تھا جس کے ذریعے خاتون کی قیمتی اراضی ہتھیائی گئی۔ غلام فاروق چنا کیخلاف اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ غلام فاروق چنا ضمانت قبل ازگرفتاری کی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں