24

وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی جانب سے بی اے پی اور ایم کیو ایم پاکستان کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی کو 2وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ سے حسب وعدہ ایک وزیر مزید وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان۔ذرائع کے مطابق اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی سے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں