13

پاکستانی قوم آج 81 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

اسلام آباد : پاکستانی قوم آج 81 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ آج سے 81 برس پہلے آج ہی کے دن 23 مارچ 1940 کومسلمانانِ ہند نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ انہوں نے انگریز کی غلامی کا طوق اتار پھینکنا ہے اور بہتر مستقبل کی خاطر پاکستان حاصل کرنا ہے۔ آج کے دن منٹو پارک لاہور (مینار پاکستان) میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کی قرار داد منظور کی۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں سبز پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے اور لوگ ملی جوش و جذبے کے ساتھ اس تاریخی دن کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں رات کو 12 بجتے ہی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان پر پریڈ ہونا تھی تاہم خراب موسم کے باعث اسے موخر کردیا گیا ہے۔ اب 25 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ کا انعقاد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں