12

پٹرولیم بحران پر معاون خصوصی ندیم بابر اور ‏سیکریٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پچھلےسال جون میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا جس کی ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، اب ایف آئی اے کو فرانزک تحقیقات کا مینڈیٹ اور نوے دن دیے جا رہے ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ پرایک کمیٹی بنائی جائےگی جووزیراعظم کوسفارشات دےگی، پتہ لگایا جائے گا کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور کس نے کی؟ جو سیلز بتائی گئی وہ واقعی اتنی ہی ہوئیں یا ان میں فرق تھا، یہ کمزوریاں ہوئیں تو ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندر کیس کیا جا سکے اور سزا دلوائی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں