50

مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ

لاہور: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر مریم نواز نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جب کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں