9

بالی ووڈ اداکار اعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ داکار اور رئیلیٹی شو بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ اعجاز خان کونارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو 8 گھنٹوں کی تفتیش کے بعد بدھ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔اعجاز خان کو ریمانڈ کے لیے ممبئی کی عدالت میں پیش کرنے سے قبل میڈیکل چیک اپ کے لیے لے جایا گیا تھا۔ اس سے قبل این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے نے اداکار اعجاز خان کی شاداب بتاتا کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا اس کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے اداکار اعجاز خان کو یقینی طور پر سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت ان کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں