6

کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، حملہ آور کو اسپتال منتقل کردیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں متعدد دفاتر ہیں تاہم حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی جب کہ فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں