7

مستعفی ہونگے یا نہیں؟ پی پی نے پی ڈی ایم کو 15 دن انتظار کرانے کے بعد اجلاس منسوخ کردیا

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات کی خلیج مزید وسیع ہوگئی، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم میں شامل آٹھ جماعتوں کو پندرہ دن انتظار کرانے کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہی منسوخ کردیا۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے درمیان پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے کیوں کہ پیپلز پارٹی نے ایوان سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی نے پیپلز پارٹی سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ معاملہ سی ای سی میں لے جائیں گے اور جو پارٹی فیصلہ کرے گی اس بارے پی ڈی ایم کی قیادت کو آگاہ کردیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 5 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا لیکن اسے آج منسوخ کردیا گیا۔ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان پندرہ دن میں سخت بیان بازی ہوئی اور ایک دوسرے پر شدید تنقید کی گئی جب کہ یوسف رضا گیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پر اختلافات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں