7

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ (الگ تھلگ) کرلیا ہے۔اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ جلد ایکشن میں واپس آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں