7

صومالیہ میں جنگجوؤں کے آرمی بیس اور فوجی قافلے پر حملے، 47 اہلکار ہلاک

موغا ديشو: صومالیہ میں شدت پسند اسلامی تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بول دیا جس کےنتیجے میں 47 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر دو بم دھماکے کیے گئے جب کہ ایک فوجی قافلے پر بھی بم دھماکا کیا گیا۔ دھماکے کے بعد فوج اور جنگجوؤں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 77 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں 60 جب کہ دوسری میں 17 جنگجو مارے گئے، اس دوران 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں