25

مزید 5020 افراد کورونا کا شکار، ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں مزید 5 ہزار 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے 5 ہزار20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.2 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، اسلام آباد میں 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں