8

فحش گانوں کی ڈیمانڈ کے سبب گلوکاری سے غیر حاضر تھی، شازیہ منظور

اسلام آباد: گلوکارہ شازیہ مںظور کا کہنا ہے کہ فحش گانوں کی ڈیمانڈ کے سبب وہ گلوکاری سے طویل عرصے دور تھیں۔گلوکارہ شازیہ منظور نے طویل عرصے سے گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں فحش گانوں کی ڈیمانڈ زیادہ تھی جنھیں گانا میرے لیے ممکن نہ تھا۔شازیہ منظور نے اپنے آںے والے البم سے متعلق اعلان کیا کہ میری نئی میوزک البم تیار ہوگئی ہے جسے عید کے پرمسرت موقع پر چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا اور مجھے پوری اُمید ہے کہ یہ البم سپرہٹ ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں