9

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کیلیے اسلامی تنظیم کو کلیدی حیثیت حاصل

اسرائیل کے صدر نے حالیہ انتخابات میں معمولی اکثریت حاصل کرنے والے نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے تاہم وہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی پوزیشن میں نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر روون ریولن نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد کوئی بھی امیدوار پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا تاہم عددی اکثریت رکھنے والے نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے۔صدر روون رِیولِن نے مزید کہا کہ کئی لوگ کرمنل کیسز کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن قانون میں اس کی گنجائش ہے اس لیے میرا اقدام آئین کی خلاف ورزی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں