6

کمشنر کو کراچی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہاں سے امپورٹ کیا چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی تجاوزات کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کمشنر کراچی اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) محض ربڑ اسٹیمپ ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔اس موقع پر گجر نالے کے آس پاس تجاوزات کیخلاف آپریشن کے متاثرین کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہوئی اور گھر کے بدلے گھر دو کے نعرے لگائے۔ پینشنرز اور اساتذہ تنظیموں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور چیف جسٹس انصاف دو کے نعرے لگائے۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ عدالت میں پیش ہوئے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ پیش کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں ہاکی گراؤنڈ، کھیل کے میدان بنا دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں