16

اداکارہ سارہ خان کی طبیعت خراب ہوگئی، اسپتال داخل

قاہرہ:اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے بھی کی ہے۔فلک شبیر نے انسٹاگرام میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے‘ تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں