15

چین کاپاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔نجی ٹی وی نےوزارت صحت کےذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین سے رواں ہفتے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں ، پانچ لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی چار کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چین سے تین کھیپ خصوصی پروازوں ، ایک قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی،پانچ لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی تین کھیپ پاکستان آئیں گی جبکہ چین کا پانچ لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں