14

49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق، ہانگ کانگ نے بھارت پر فضائی پابندی عائد کردی

ہانگ کانگ: بھارت سے آنے والی پرواز کے 49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ نے پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں