7

حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذمذاق بن گیا ہوٹل مالکان نے ہوا میں اڑا دیا ہے

میانوالی قریشیاں(محمد افضل خان)حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذمذاق بن گیا ہوٹل مالکان نے ہوا میں اڑا دیا ہے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور حفاظتی اقدمات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت عوامی رش اور اجتماعات پر مکمل طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن تھانہ رکن پور کی پولیس اس پر عمل کروانے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے تھانہ رکن پور کی حدود سردار گڑھ،میانوالی قریشیاں،مسن آباد،ہیڈ حاجی پور،ٹھل حسن خان،اڈا سوئی گیس،پل 2700 سمیت دیگر علاقوں میں قائم ہوٹلوں،ٹی اسٹالوں،سموسہ پکوڑا شاپس،جوس کارنرز پر بدستور عوام کا رش لگا رہتا ہے جس سے دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے تنگ دوکانوں اور کمروں میں قائم ہوٹلوں ٹی اسٹالوں سمیت کھانے پینے کے دیگر مراکز پر بیک وقت درجنوں افراد کی موجود رہتے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ مزید سنگینی اختیار کر گیا ہے شہریوں سماجی رہنماؤں آصف ایوب رند،اصغرعلی خان،اشفاق مسن،وقاردیول،نویداختر،آصف خالد،شکیل چانڈیہ،نفیس بھٹی،فیاض بھٹی عبدالرزاق چانڈیہ ودیگر نے توجہ کا مطالبہ کیا ہے_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں