11

ننگر ہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

ننگرہار: افغان صوبے ننگر ہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آوروں نے گیسٹ ہاؤس پر اندھادھند فائرنگ جس کے باعث طالبان کا سابق اہلکار بھی ہلاک ہوگیا جب کہ واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو طلب کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر سرچنگ کا عمل جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں