11

کنگنا رناوت بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگنے پر سخت ناراض

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی سرکار کی جانب سے مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بھارت کی اس وقت کورونا وائرس کی سنگین صورتحال چل رہی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جب کہ آگسیجن کی کمی کے باعث بھی سیکڑوں ہلاکتیں ہورہی ہیں جس کے باعث مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت 3 ماہ کے اندر ملک میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے، ایک آکسیجن پلانٹ میں ایک منٹ کے اندر ایک ہزار لیٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں