14

دنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ مداحوں کو پسند آگیا

پشاور: سوشل میڈیا اسٹاردنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ مداحوں کو پسند آگیا۔اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پروڈیوکلپس کے ذریعے وائرل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹارکے چرچے پچھلے عرصے خوب رہے۔اس بار دنا نیر نے عاطف اسلم کے نقش قدم پرچلتے ہوئے سلام ’مصطفی جان رحمت‘ پڑھا جو سب کو خوب پسند آیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ دنا نیر کی آوازمیں دم ہے اور انہوں نے سلام بے حد اچھا پڑھا۔ ایک صارف نے کہا کہ دنا نیرہرفن مولا ہیں جب کہ دوسرے نے آوازکوجادوئی آوازقراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں