11

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نے وی اسٹینڈ ود غزہ (ہم غزہ کے ساتھ ہیں) اور وی اسٹینڈ ود فلسطین (ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں) کے ہیش ٹیک کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں