14

ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ خاتون کو اردو زبان دینے والی آواز کس کی ہے

کراچی: ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان کو آواز دینے والی پاکستانی وائس اوور آرٹسٹ ربیعہ راجپوت کی خواہش ہے کہ خود ترک اداکارہ ان کے کام کی تعریف کریں۔ربیعہ راجپوت وہ پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اردو ورژن میں حلیمہ سلطان کی وائس اوور کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے یہ کام کرنے سے انکار رکردیا تھا۔انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں ربیعہ راجپوت نے بتایا کہ پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ جب اردو ترجمے کے ساتھ شروع ہوا اور پروڈکشن ہاؤسز نے آڈیشن لینا شروع کیے تو مجھے بھی آفر ہوئی لیکن میں نے وقت کی کمی کے باعث انکار کردیا تھا۔ لیکن بعد میں ڈرامے کی نوعیت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے میں نے آڈیشن کے لیے ہاں کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں