10

سعودی وزیرِ مذہبی امور نے مساجد میں لاؤڈاسپیکرز کی آواز دھیمی رکھنے کی حمایت کردی

ریاض: سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور عبداللطیف الشیخ نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی شکایات کے بعد سعودی عرب میں مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کے والیم کو زیادہ سے زیادہ حد کے ایک تہائی تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی سرکاری میڈیا پر وزیر برائے مذہبی امور عبداللطیف الشیخ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتطار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی وژن کے ذریعے ہر گھر میں اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے اور وقت دیکھنے کی سہولت بھی سب کے پاس ہے اس لیے بہت تیز آواز میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی ضرورت نہیں۔ جس سے بچے اور بیمار بزرگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں