10

سندھ نے ہمیشہ ضد کرکے اپنی بات منوائی اور پنجاب سے قربانی مانگی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ سندھ نے ہمیشہ لاڈلے چھوٹے بھائی کی طرح ضد کرکے بات منوائی ہے اور پنجاب سے قربانی مانگی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا ہے ، اب ڈی ایم رہ گیا ہے اور یہ انتشار کا بیانیہ ہے، ان کا عوام کے مفاد اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی لینا دینا نہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گھر میں ایک دوسرے تحفظات ہوتے رہتے ہیں، گھر کے افراد آپس میں پنجہ آزمائی نہیں کرتے کہ کون کتنا طاقتور ہے، جہانگیرترین گروپ کے ارکان ہمارا حصہ ہیں، وہ پی ٹی آئی کے نظریے پر ووٹ لے کر آئے ہیں، ایک دوسرے پر مقدمات کرانا غیر ذمہ درانہ عمل ہے لیکن جب کسی پر مذہب کے معاملے میں انگلی اٹھائی جاتی ہے تو اسے ناچاہتے ہوئے بھی اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے، پارٹی کی سطح پر حل ہوسکنے والا معاملہ تھانے کچہری لے جاکر پارٹی کو مذاق نہیں بنانا چاہیے، انہیں پارٹی کی سینیئر قیادت سے بات کرنی چاہیے تاکہ ایسے معاملات کسی بھی صورت آگے نہ بڑھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں