11

اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

ممبئی: نامور اداکارہ یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی۔’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ یامی گوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ نے لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ٹوئٹ میں اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ اہل خانہ کی دعاؤں سے ہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور شادی کی چھوٹی سی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں