10

ملک میں سائبرحملوں کا خطرہ، سرکاری اداروں کوالرٹ جاری

لاہور:  پاکستان میں سائبر حملوں کے خطرے پر وفاقی حکومت نے تمام محکموں اور صوبائی حکومتوں کو الرٹ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔اینٹی وائرس اسپیم فائل کو شناخت کرنے میں ناکام ہیں، ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں، تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے اجتناب کریں۔نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میل مت کھولیں اور سرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں، پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان، تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو مراسلے بھیجے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں