9

ملکی معیشت بحال اور اقتصادی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، اور اقتصادی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی اور پاکستان اکنامک سروے 2020-21 پیش کیا، اس موقع پر معاون خصوصی برائے محصولات وقار مسعود بھی موجود تھے۔ رواں مالی سال 2020-21 کی اقتصادی کارکردگی پر مشتمل اکنامک سروے جاری کردی گئی ہے۔ملاقات کے بعد ڈاکٹر وقار مسعود، عبدالرزاق داود اور  ثانیہ نشترکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ رواں سال کا آغا کوویڈ کے عروج کے ساتھ ہوا، لیکن حکومت نے دانشمندانہ پالیسی سے کوویڈ 19 کے اثرات زائل کیے، حکومت نے دور اندیش فیصلے کئے۔ ملکی معیشت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، اور اقتصادی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ گروتھ 9  اور زرعی ترقی 2.77 فیصد رہی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاون کا بہترین فیصلہ کیا، وزیراعظم نے خصوصی کوششیں کرکے آئی ایم ایف سے ریلیف لیا، کوویڈ19 کی تیسری لہر بھی قابو میں آچکی ہے، کوویڈ کے باعث دو کروڑ لوگ بے روز ہوئے لیکن اس وقت  برسرروزگار افراد کی تعداد 5 کروڑ 30 لاکھ تک ہوگئی ہے، صرف دو سے اڑھائی ملین لوگ رہ گئے جو کوویڈ سے بے روزگار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں