8

کورونا وبا؛ سندھ میں مزید 29 مریضوں میں وائرس کی تصدیق

کراچی: کورونا وبا کے پیش نظر شہر قائد میں شہریوں سے ’رضاکارانہ تنہائی‘ کی اپیل پر سڑکوں عوامی آمد ورفت انتہائی کم ہوگئی ہے جبکہ مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں سے 3 روزہ رضاکارانہ تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی جس کے تحت شہر قائد میں سڑکوں پر عوامی آمد ورفت انتہائی کم ہے۔ سرکاری اداروں کے بعد نجی اداروں کے دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں