13

کرونا سے خطاب

کرونا سے خطاب

بہت ڈرتاہوں میں تم سےکرونا
خدارامیرے پیچھےمت پڑونا

ھماری جان لےکرکیاملیگا
کرونایارایسامت کرونا۔۔

کرونا کاجواب

اگر اتناہی تم ڈرتے ھو بھیا
خداکی یاد اب زیادہ کرونا

اگر تم خوف رکھتے ھو خدا کا
توپانچ وقت کی نماز ادا کرونا

عبادت کی تمھیں فرصت نہیں ھے
کبھی مسجدمیں بھی جایاکرونا

نبی کاقول ھے صدقہ دیاکرو
یتیموں پر بھی کچھ خرچہ کرونا

اگربچناھے تم کو وائرس سے
تو اللہ کے احکاموں کو پورا کرونا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں