سردارگڑھ (شفقت سجاد خان )ضلع رحیم یار خان کےعلاقے فیروزہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین و عامل،صوفی استغارہ فیم، پاکستان علما و مشائخ کونسل کے سربراہ علامہ حسین احمد سعیدی نے مختلف قسم کے بین الاقوامی اور قومی حالات و واقعات کے تناظر میں اپنی تازہ ترین پیشنگوئیوں میں کہا ہے کہ کرونا وائرس حیاتیاتی حملہ ہے جو امریکہ نے کیا ہے. اس حملے اور وباء سے دنیا میں 25ہزار کے قریب اموات متوقع ہیں جبکہ اس سے متاثر ہونے والے کی تعداد پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہوگی. برطانوی سائنس دان کرونا کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے. کرونا 5مئی تک الوداع ہوجائے گا.کرونا کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے. ڈونلڈ ٹرمپ ہی اگلا مضبوط صدارتی امیدوار ہو گا. ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی صدارت سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہلاک ہو جائے گا. محمد بن سلمان2020میں سعودی عرب کا بادشاہ بن جائے گا. دنیا میں 2030 تک کئی نئے ممالک وجود میں آ جائیں گے. بحرین، قطر، دوبئی میں اکھاڑ پچھاڑ ہوگی اور نئے بادشاہ بنیں گے. ترکی میں طیب اردگان کی پارٹی اگلا الیکشن ہار جائے گی. پاکستان کے حوالے سے علامہ حسین احمد سعیدی اپنی پیشن گوئیاں میں کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاک آرمی کا نیا چیف جنرل فیض بنے گا. وزیر اعظم عمران خان ملک میں یکساں نظام تعلیم لانے میں کامیاب ہو جائیں گے. گورنر پنجاب چودھری محمد سرور 2023میں نگران وزیر اعظم بنیں گے. بعد ازاں اس کے بعد وہ صدر پاکستان بنیں گے. بلاول بھٹو زرداری اور بختاور کا سیاسی مستقبل روشن نہیں ہے البتہ آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو کا سیاسی ستارہ عروج پر رہے گا. مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہو جائے گی. ایک مضبوط دھڑے کی قیادت مریم نواز کرے گی. مریم نواز اپنی لائف میں پہلی خاتون صدر پاکستان بنے گی.موجودہ حکمران جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ بنا دیں گے. جنوبی پنجاب صوبے کا دارالخلافہ ملتان بنے گا. نئی اسمبلی میں ہاشم جواں بخت اور سردار اویس لغاری کا مقابلہ ہوگا. نیب کیسز میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار گرفتار نہیں ہوں گے بارگینگ کرکے بچ جائیں گے. سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود آزاد گروپ کی حیثیت سے الیکشن میں زیادہ مضبوط بن سکتے ہیں. رابطہ نمبر03006712267