عارف والا: (  ملک ریحان نواز)صاحبزادہ پیر سید فیصل گیلانی سجادہ نشیں پٹی شریف ایک روزہ دورے پر چک نمبر 80 ای بی میں اپنے مرید پیر صادق کے گھرتشریف لائے انہوں نے ٹی وی چینل بی بی سی اردو نیوز کے بیوروچیف ملک ریحان نواز سے خصوصی ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کے میں نے اپنے تمام مریدین کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام مریدین اپنے اپنے گھروں میں رہیں اپنے گھر میں قرآن پاک کی تلاوت اور نماز کی پابندی کریں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا برائے مہربانی سنجیدہ رویہ اختیار کیا جائے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا بنائیں اور تمام مریدین سے گزارش ہے کہ باقاعدہ آگاہی مہم کا حصہ بنیں حکومت وقت کا ساتھ دیں یہ جنگ ہے جو شروع ہو چکی ہے۔ آئیں تمام مسلمان مل کر کورونا وائرس کو شکست دینے میں اپنا حصہ ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا انسانیت کی جان بچائی انہوں نے تمام مسلمان امت کے لیے یے اس بیماری کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید فیصل گیلانی نے خصوصی بی بی سی اردو نیوز ٹی وی چینل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پیغام پہنچانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہیں اور بی بی سی اردو نیوز ٹی وی چینل کی پوری ٹیم اور سی ای او کے لیے دعا بھی کی