9

کوروناسے بچاوَکےلئے سخت سے سخت انتظامات سے گریزنہیں کیا جائے گا

لاہور:گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ کوروناسے بچاوَکےلئے سخت سے سخت انتظامات سے گریزنہیں کیا جائے گا،عوام کی جان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کورونا ریسکیو ہیلپ لائن کاافتتاح کردیا،گورنرپنجاب کو کوروناوائرس ریسکیوہیلپ لائن سروسز پر بریفنگ دی گئی،کورونا آگاہی کیلئے 24 گھنٹے 30 سے زائد آپریٹرز موجود ہوں گے۔گورنر پنجاب چودھری نے کہاکہ کوروناسے بچاوَکےلئے سخت سے سخت انتظامات سے گریزنہیں کیاجائے گا،کوروناسے آ گاہی کےلئے 24 گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے،چودھری سرور نے کہاکہ عوام کی جان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔گورنر پنجاب نے کہاکہ کورونا سے بچاو کے لیے پورے ملک کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،کسی بڑے نقصان سے بچنے کا واحد حل حفاظتی تدابیر پر عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں