17

معروف انڈین گلوکارہ بھی کورونا وائرس کی مریض نکلیں، مریضہ کیخلاف ہی مقدمہ درج

لکھنو: بے بی ڈول میں سونے دی اور چٹیاں کلائیاں جیسے شہرہ آفاق گانے گانے والی معروف انڈین پلے بیک سنگر کانیکا کپور کیخلاف کورونا کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعدمقدمہ درج کر لیا گیا ۔انڈین اخبارکے مطابق لکھنو کے چیفمیڈیکل آفیسر نریندر کمار اگروال نے گلوکارہ کے خلاف تھانہ سروجنی نگر میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر انڈین پینل کوڈ کے آرٹیکل ایک سو اٹھاسی، دو سو انہتر اور دو سو ستر کے تحت درج کرائی گئی ہے۔ ان دفعات میں کانیکا کپور پر غفلت برتنے، خطرناک بیماری چھپانے اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں