10

کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف

راولپنڈی (عباس ملک سے)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے  کہاہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ،ہمیں انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوروناوائرس سے بچاوَکیلئے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم دیا ہے،آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاہے کہانفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے،ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہمیں انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں ،جنرل باجوہ نے کہاہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ،ہم کوروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاہے کہ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں