ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر) کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں تمام پبلک ڈیلنگ تا حکم ثانی بند رہے گی۔ حکومتی احکامات اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابقاحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طلبہ و طالبات گھروں سے باہر نہ نکلیں کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے متعلقہ شعبہ جات کے اہلکاران اور افسران کے نمبر ویب سائٹ پر آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو یہ بات انہوں نے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ 141کی روشنی میں بتائی حبیب الرحمن نے مزید بتایا کہ 50سال سے زائد عمر کے افراد کو اپنے گھرپر ہی دفتری کام سر انجام دے رہے ہیں اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے رابطہ کے لیے انکے نمبر بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں تاکہ ان سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جا سکے اسکے علاوہ ہرایک اہلکار دفتر میں ضروری معاملات کے حل کے لیے موجود رہے گا وہ خود بھی اور سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی کے ہمراہ دفتر ی امور نمٹانے کے لیے موجود رہیں گے انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تمام قسم کی پبلک ڈیلنگ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے تاکہ لوگ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گھرپر گذاریں اور اس وائرس سے خود کو محفوظ بنا سکیں اپنے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ دھونے کی عادت ڈالیں کنٹرولر امتحانات نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں امتحانی عمل روکا ہوا ہے جسے ہی حکومت کو ئی احکامات جاری کرے گی طلبہ و طالبات کو آگاہ کر دیا جائے گا۔