11

وزیراعلی بلوچستان کا نصیرآباد ڈویژن کے تین اضلاع جعفرآباد نصیرآباد اور جھل مگسی میں قائم قرنطینہ سینٹرز کا دورہ

جیکب آباد (سومرو ) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے آج نصیرآباد ڈویژن کے تین اضلاع کا دورہ کیا ڈیرہ مراد جمالی میں قائم قرنطینہ سینٹرسمیت جعفرآباد میں قائم ڈویژنل قرنطینہ سینٹر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک خطرناک مہلک وبائی بیماری ہے اس وائرس کو ختم کرنے کیلے حکومت کا ساتھ دیں حکومتی تدابیر پر عمل کریں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے یہ انکا بہترین فیصلہ ہے شہری زیادہ رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے پورے پورپ میں تباہی مچا دی ہےاٹلی میں ایک دن میں 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے کرونا وائرس سے لڑنے کا واحد حل ہیکہ شہری اپنے گھروں میں رہیں دس دن میں کچھ بھی نہیں ہو گا یہ وائرس صرف ایرانی زائرین نے نہیں لایا یہ کہنا بھی غلط ہے بیرون ممالک سے 9 لاکھ پاکستانی شہری آئے ہیں ان میں سے سب کو کرونا وائرس تو نہیں ہے یہ وائرس امریکہ میں بھی پھیلا ہے وہاں بھی اموات ہوئی ہیں وہاں تو ایرانی زائرین نہیں گئے کورونا وائرس قدرتی آفت ہے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قرنطینہ سینٹر قائم کئے گئے ہیں جو اچھے اور معیار کے مطابق ہیں جن میں بنیادی سہولیات موجود ہیں اور ڈاکٹرز بھی تعینات کردیے گئے ہیں کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر لایا گیا تو اس شخص کی اسکرینگ کی جائے گی اور انھیں یہاں رکھا جائے گا اس قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومتی تدابیر پر عمل کریں جہاں ہمیں لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑی وہاں لاک ڈاؤن کیا جائے گا جو مزدور ڈیلی اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے ان کیلے مالی معاونت کی جائے گی تاکہ ان کے گھر کا چولھے جل سکے سوشل میڈیا پر پھلائی گئی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نصیرآباد ڈویژن میں ایرانی زائرین کو نہیں رکھا جائے گا صرف شہری صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابدسلیم قریشی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ایم ایس ڈاکٹر ایازاحمد جمالی محکمہ ہیلتھ نصیرآباد ڈویژن ڈاریکٹر ڈاکٹر حماد اللہ زہری اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر ڈاکٹر نصیر احمد عمرانی و دیگر آفیسران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں