رحیم یار خان(بیورورپورٹ)کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور حفاظتی و مزاحمتی اقدامات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے صوبہ بھر کی طرح رکن پور میں بھی تاجران نے انجمن تاجران کے غلام یسین فوجی اور جنرل سیکرٹری عبداللہ خان کورائی کی اپیل پر اپنی مارکیٹس اور بازاریں بند کردیں اس موقع پر انجمن تاجران رکن پور کے صدر غلام یسین فوجی اور جنرل سیکرٹری عبداللہ خان کورائی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کے خلاف قوم ایک ہی پیج پر ہے کرونا وائرس کے خلاف معاشرے کے ہر فرد کو اپنا مخلصانہ کردار ادا کرنا چاہیے شہری حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں خطرناک وائرس کی تباہ کاریوں سے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں_