10

ملک کے سیاسی پناہ گیروں نے صوبہ کو غیر وں کا غلام بنا دیاقاری مونس بلوچ

بہاولپور: بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل آف پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پہلے وزیر اعظم نواب لیاقت علی خان اور دوسرے گورنر جنرل آف پاکستان خواجہ ناظم الدین اور انکی کابینہ نے بہاولپور کو صوبائی درجہ دیکر ملک و قوم کو اقتصادی ، معاشی راہداری دی لیکن ملک کے سیاسی پناہ گیروں نے صوبہ کو غیر وں کا غلام بنا دیا یہی وجہ ہے کہ 16دسمبر 1971ئ میں مشرق پاکستان مغربی پاکستان سے روٹھ گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک پاکستان کے دس لاکھ شہیدوں کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری مونس بلوچ نے کہا 23مارچ 1940ئ قرارداد پاکستان کی طرح 9مئی 2012ئ کی عوامی ،جمہوری صوبہ قرارداد کی بحالی راہداری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ کے اہم پلرز آسیہ کامل ،مسز شمیم عباسی ، رائو جاوید عثمانی ، احمد مجتبیٰ رند ، خدا یار چنڑ ، اکرم انصاری ، اجمل ملک ، میاں فیاض بھٹی ، حاجی نواز ناجی ، شفقت محمود ، طارق چوہدری کے علاوہ آج کے دن عہد کیا ہے کہ وہ صوبہ بحالی تک جدو جہد جاری رکھیں گے بلکہ مزید جانی و مالی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قائد اہم بازو بہاولپور صوبہ کی بحالی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں