سلہٹ سکسرز نے سہیل تنویر کو ڈیوڈ وارنر کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فرنچائز سلہٹ سکسرز نے سہیل تنویر کو ڈیوڈ وارنر کی جگہ اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے رواں ایونٹ میں ابتدائی 7 میچز کے دوران ٹیم کی قیادت کا اعزاز پایا تاہم کہنی میں تکلیف کے باعث وطن واپس لوٹ گئے جہاں پر ان کا آپریشن ہوگا، اب باقی سیزن میں سہیل تنویر ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ انھیں اس طرز کے 304 میچز کا تجربہ ہے، انھوں نے ذمہ داری دینے پر مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ٹیم کو پلے آف میں جگہ دلانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

سہیل تنویر نے کہاکہ میں نے کئی مرتبہ کپتانی کا فریضہ انجام دیا، پاکستان میں بھی اپنی مقامی ٹیم کی قیادت کی، بی پی ایل میں اس وقت ہماری ٹیم کی پوزیشن زیادہ بہتر نہیں مگر پلے آف میں جگہ بنانے کیلیے درکار فتوحات حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Source: Urdu Reporter

The post سلہٹ سکسرز نے سہیل تنویر کو ڈیوڈ وارنر کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.